1 اکاؤنٹ سے فاریکس، اشیاء، قیمتی میٹلز، انرجیز اور ایکویٹی انڈسز پر تجارت کریں۔
XM MT4 اور MT5 تجارتی پليٹ فارمز کے ساتھ عالمی منڈی کی فوری رسائی

Thematic انڈسز – اسپریڈ / شرائط

Thematic انڈسز کے ٹریڈنگ اوقات
(GMT+2 ٹائم زون، نوٹ کیجیے کہ DST لاگو ہو سکتا ہے)

ہفتہ وار 16:40-22:50


*سواپ ریٹ انڈیکس کرنسی کے متعلقہ انٹر بینک ریٹ کے مطابق کیلکیولیٹ کیا جاتا ہے۔ لانگ پوزیشنز کو متعلقہ انٹربینک ریٹ کے علاوہ مارک اپ کے ساتھ چارج کیا جاتا ہے، اور شارٹ پوزیشن پر مارک اپ نکال کر ریٹ وصول ہوتا ہے۔ یہ کاروائی 00:00 پر ہوتی ہے (GMT+2 ٹائم زون، برائے مہربانی یاد رکھیں کہDST لاگو ہو سکتا ہے)۔ اس میں کافی منٹ لگ سکتے ہیں اور یہ روزانہ کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔

**موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر پینڈنگ آرڈرز کے لیے کم سے کم لیول

Thematic انڈسز CFD سمبلز کے لیے درکار مارجن = [لاٹس*کانٹریکٹ سائز*اوپن پرائس] / [(اکاؤنٹ لیوریج اور سمبل لیوریج) میں سب سے کم لیوریج]

جب آپ CFD پر پوزیشن ہیج کرتے ہیں اور اگر آپ کا مارجن لیول %100 سے زیادہ ہے تو مارجن ہمیشہ %50 ہوتا ہے۔

Thematic انڈسز CFD پر مارجن پرسنٹیج کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔

Thematic انڈسز – کون کیا ہے؟

AI انڈیکس: AI انڈیکس، ٹاپ امریکی کمپنیز کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے ایکوسسٹم کے اندر ایکسپوژر فراہم کرتا ہے، جس میں مائیکرو پروسیسرز اور آٹو میٹک آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیولپمنٹ شامل ہیں۔ معلومات BITA کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

China Internet انڈیکس: China Internet، انٹرنیٹ مارکیٹ کی 30 سب سے بڑی چینی کمپنیز کی پرفارمنس کو دیکھتا ہے جن کی آمدنی کافی نمایاں ہوتی ہے۔ تمام معلومات BITA کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

الیکٹرک گاڑیاں: الیکٹرک گاڑیوں میں امریکی لسٹ شدہ کمپنیز کو ٹریک کیا جاتا ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن یا ان کے پارٹس اور سپلائیز سے اپنی آمدنی کا کم از کم %50 حاصل کرتی ہیں۔ تمام معلومات BITA کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

FAANG 10 انڈیکس: FAANG 10 میں وہ ٹاپ 10 کمپنیز شامل ہیں جو Nasdaq میں ٹریڈ کی جاتی ہیں اور جو ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ اور گروتھ کی یکساں خصوصیات رکھتی ہیں۔ تمام معلومات BITA کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

Blockchain اور NFT انڈیکس: Blockchain اور NFT، امریکہ اور کینیڈا میں لسٹ شدہ کمپنیز کے ذریعے NFT ،Blockchain اور کرپٹو کرنسی کے بڑھتے ہوئے سیکٹرز کو ایکسپوژر فراہم کرتا ہے۔ تمام معلومات BITA کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

سب کو بڑھاؤ|سب بند

Thematic انڈسز کس بارے میں ہے؟

Thematic انڈسز، فنانشل مارکیٹس کے اندر کسی خاص تھیم، سیکٹر، یا انڈسٹری کی کارکردگی کو ٹریک اور پیمائش کرتے ہیں۔ یہ انڈسز ٹریڈرز اور انویسٹرز کو ان ایسیٹس، کمپنیز یا سرمایہ کاری کے بارے میں انسائیٹس فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جو کسی مخصوص تھیم یا ٹرینڈ سے متعلق ہیں، ان انسائیٹس سے وہ مارکیٹ میں ان تھیمز کی کامیابی اور ترقی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Thematic انڈسز میں تھیمز کی ایک وسیع رینج شامل ہوسکتی ہے، بشمول ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر، گرین انرجی، ای کامرس، ای ایس جی پرنسپلز، سائبر سیکیورٹی، بلاک چین اور کنزیومر ڈسکریشنری کے علاوہ دیگر اور بھی بہت سے شعبے ہیں۔ مجموعی طور پر، thematic انڈسز مارکیٹ کی مخصوص تھیمز یا سیکٹرز میں نگرانی اور سرمایہ کاری کرنے کا ایک منظم اور مقداری تجزیہ کرنے کا طریقہ فراہم کرتے ہیں، جس سے ٹریڈرز اور انویسٹرز اپنی سرمایہ کاری کی ترجیحات اور نقطہ نظر کی بنیاد پر باخبر فیصلے کرسکتے ہیں۔

Thematic انڈسز پر فیس کیا ہے؟

اگر آپ کسی ٹریڈ کو اوور نائٹ اوپن رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس پروڈکٹ کی واحد فیس اسپریڈ اور سواپ چارج ہے۔ اس کے علاوہ ان پر کوئی کمیشن یا چارجز لاگو نہیں ہوتے ہیں۔

کیا Thematic انڈسز پر کھولی جانے والی پوزیشنز ڈیویڈنڈ حاصل کرنے کے لیے اہل ہیں؟

تمام Thematic انڈسز، ٹوٹل ریٹرن انڈسز ہیں جو کسی مخصوص گروپ کی کارکردگی کی پیمائش یہ مانتے ہوئے کرتے ہیں کہ تمام کیش ڈسٹری بیوشن کی دوبارہ سرمایہ کاری کی گئی ہے، اور ساتھ ہی گروپ کے حصوں کی پرائس موومنٹ کو ٹریک بھی کیا گیا ہے۔ ٹوٹل ریٹرن انڈیکس، گروس ریٹرن ورژن کے طور پر دستیاب ہیں، جن کا حساب مکمل ڈیویڈنڈ کی دوبارہ سرمایہ کاری کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

لہٰذا، Thematic انڈسز پر ڈیویڈنڈ کی دوبارہ سرمایہ کاری کی وجہ سے، ڈیویڈنڈ ادا کرنے کی وجہ سے کوئی ڈاؤن ورڈ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوتی ہے اور Thematic انڈسز ڈیویڈنڈ ایڈجسٹمنٹ کے تابع نہیں ہوتے ہیں۔

Thematic انڈسز کی ٹریڈنگ کن پلیٹ فارمز پر کرسکتے ہیں؟

Thematic انڈسز MT5 پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔

Thematic انڈسز کن اکاؤنٹ کی اقسام میں دستیاب ہیں؟

Thematic انڈسز Standard اکاؤنٹس اور XM Ultra Low Standard اکاؤنٹس پر دستیاب ہیں۔

ہم کوکیز کا استعمال آپکو ہماری ویب سائٹ پر بہتریں تجربہ دینے کیلیے کرتے ہیں۔ مزید پڑھیے یا اپنی کوکی سیٹنگ تبدیل کیجیے۔

خطرے کی انتباہ: آپکا سرمایہ خطرے پر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ لیورج پروڈکٹ سب کیلیے موزوں نہ ہوں۔ براہ کرم ہمارے مکمل رسک ڈسکلوژر کو پڑھیے۔